RSS

Monthly Archives: October 2018

Qalandar Baba Aulia R.A.

مرشد کریم نے فرمایا !!!
اپ جب بھی پریشان ہوں تو اپ حضور قلندر بابا اولیاء رح کا ذکر کیا کریں ۔۔۔ ان کا ذکر کرنے سے پریشانی ختم ہو جائے گی ۔
ہالینڈ مراقبہ ہال ٹیلی فونک خطاب میں انا اولیاء اللہ لا خوفُُ ۔۔۔۔ آیت کی شرح میں فرمایا
یہاں غم سے مراد کسی چیز کے چھن جانے کا غم اور خوف سے مراد کسی چیز کےچھن جانے کا اندیشہ لاحق ہونا ہے اور اللہ تعالی کے اس ارشاد کا اصل مفہوم یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالی کی قربت سے سرفراز ہوتے ہیں ان کو کسی چیز کے چھن جانے کا اندیشہ لاحق نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی چیز کے چھن جانے پر انہیں کوئی ملال ہی ہوتا ہے ۔ خود کو اس طرزِفکر سے آراستہ کرنے والا بندہ ہی اللہ کا دوست بن سکتا ہے۔
فرمایا اپ جب بھی پریشان ہوں تو اپ حضور قلندر بابا اولیاء رح کا ذکر کیا کریں۔۔۔۔ اُن کا ذکر کرنے سے پریشانی ختم ہوجائے گی۔
اس خطاب کے بعد فرمایا!
حالات اچھے اور بُرے ہوتے رہتے ہیں لیکن سر کے لیے چھت، جسم کے لیے لباس اور پیٹ کے لیے روٹی میسر ہی رہتی ہے۔۔۔۔حالات سے انکا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
مغربی کھانوں کی بات ہو رہی تھی فرمایا!!
یہ کھانے کھا کر نیت تو بھر جاتی ہے لیکن پیٹ نہیں بھرتا جبکہ ہمارے یہاں کے کھانے کھا کر پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن نیت نہیں بھرتی۔
مشرقی اور مغربی کھانوں پر اتنا بھر پور ، جامع اور منسوب تبصرہ سن کر سبھی بہت محظوظ ہوئے ۔
اقتباس کتاب باتیں میرے مراد کی
ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی
نسرین اختر عظیمی

 
Leave a comment

Posted by on October 21, 2018 in Uncategorized

 
 
%d bloggers like this: